کمالیہ بار کے سالانہ انتخابات کاشیڈول جاری ،پولنگ 10 جنوری کو ہو گی

کمالیہ بار کے سالانہ انتخابات کاشیڈول  جاری ،پولنگ 10 جنوری کو ہو گی

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ بار کے سالانہ انتخابات سال 2026 کے سلسلے میں الیکشن بورڈ کی جانب سے شیڈول جاری کر دیا گیا۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی یکم جنوری شام 4 بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے۔۔۔

 کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 2 جنوری تک جمع کروائے جائیں گے جبکہ 3 جنوری 2026 کو سکروٹنی کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ، انتخابات کا عمل 10 جنوری 2026 بروز ہفتہ کو انعقاد پذیر ہو گا ۔ الیکشن بورڈ کے مطابق انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لئے تمام مراحل مقررہ شیڈول کے تحت مکمل کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں