3 چور گینگزکے 7کارندے گرفتار ، 27 موٹرسائیکلیں برآمد

 3 چور گینگزکے 7کارندے گرفتار ، 27 موٹرسائیکلیں برآمد

پکڑے جانیوالے ملزموں میں ذیشان، رزاق، علی، رحمان سمیت دیگر شامل

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پنجاب پولیس کی اے وی ایل ایس ٹیم نے متحرک 3 موٹر سائیکل چور گینگزکے 7کارندے گرفتار کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق انچارج اے وی ایل ایس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 موٹر سائیکل چور گینگز کے 7کارندے گرفتار کر کے 27مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔ پکڑے جانیوالے ملزموں میں ذیشان، رزاق، علی، رحمان، مبین سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزموں سے 27 مقدمات ٹریس آوٹ کئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ برآمد 27 موٹر سائیکلوں کی کل مالیت تقریباً چوبیس لاکھ روپے ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں