سال سے زائد غیر حاضری، سرکاری ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
تحریری جواب طلب، عدم پیشی پر ایکس پارٹی محکمانہ کارروائی کا انتباہ
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)سال سے زائد عرصہ لگاتار ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر سرکاری ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ تحریری جواب طلب کرتے ہوئے محکمانہ سزا کا سامنا کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے ۔حکومت پنجاب کے محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کے مطابق گریڈ 17 کے میڈیکل افسر ڈاکٹر ذیشان اشرف جو نصرت فتح علی خان ہوسٹل میں تعینات تھے ، 21 جولائی 2024 سے تاحال ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں، اس غیر حاضری پر انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 یوم کے اندر سپیشل سیکرٹری آپریشنز، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے روبرو پیش ہو کر تحریری وضاحت پیش کریں بصورت دیگر ان کے خلاف ایکس پارٹی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔