سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی تبدیلی کا مراسلہ تاحال بے اثر

 سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی تبدیلی کا مراسلہ تاحال بے اثر

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ کو 27روز قبل مراسلہ لکھا گیا تھا

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شہباز احمد کی تبدیلی اور کسی اہل افسر کی تعیناتی کیلئے لکھا گیا مراسلہ 27 روز گزر نے کے باوجود مؤثر ثابت نہ ہو سکا، مراسلہ 4 دسمبر 2025 کو ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کو ارسال کیا تھا جس میں موجودہ سی ای او کی محکمانہ خدمات پر مبینہ طور پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ۔مراسلہ کے مطابق سی ای او ہیلتھ گھریلو اور صحت کے مسائل سے دوچار ہیں اور محکمانہ فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی سے قاصر ہیں۔؎

جبکہ انتہائی اہمیت کے حامل اس منصب پر تعیناتی کیلئے نہایت قابل اور پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والا آفیسر ناگزیر ہے تاکہ ادارہ جاتی سرگرمیاں مؤثر حکمت عملی کے تحت انجام دی جا سکیں۔تاہم تاحال محکمہ ہیلتھ پنجاب نے مراسلہ کے مطابق سی ای او ہیلتھ کی تبدیلی یا نئی تعیناتی کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر شہباز احمد بیک وقت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمن آباد جنرل ہسپتال کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں