عوامی شکایات پر میونسپل کارپوریشن کا نوٹس، 2 اہلکار معطل

 عوامی شکایات پر میونسپل کارپوریشن کا نوٹس، 2 اہلکار معطل

بدانتظامی کی شکایت پر انکوائری آفیسر مقرر، دو روز میں رپورٹ طلب

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد نے عوامی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے بدانتظامی کی شکایت پر میونسپل کارپوریشن کے دو اہلکار معطل کر دئیے ۔ معطل ہونے والوں میں سینئر کلرک/انکروچمنٹ انسپکٹر طاہر منظور شاہ اور بیلدار انفراسٹرکچر برانچ شہباز شامل ہیں۔اہلکاروں کی معطلی کے ساتھ میونسپل آفیسر ریگولیشن کو عوامی شکایات کی روشنی میں ان کے خلاف انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ انکوائری دو روز میں مکمل کر لی جائے گی اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں