ایف ڈی اے کے ریٹائرڈ افسر کے اعزاز میںالوداعی تقریب
نیک نیت اور محنتی ملازمین ادارے کا حقیقی اثاثہ ہیں :ڈی جی ایف ڈی اے
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ اللہ تعالیٰ کا ایک خاص کرم اور انعام ہے ، جو محنتی، دیانتدار اور اپنے فرائض سے مخلص ملازمین کو ہی نصیب ہوتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایف ڈی اے کے ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس فیصل طارق بٹ کے اعزاز میں منعقدہ پروقار الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈی جی ایف ڈی اے نے فیصل طارق بٹ کو کامیابی سے مدتِ ملازمت پوری کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیک نیت اور محنتی ملازمین ادارے کا حقیقی اثاثہ ہیں اور جونیئر افسران کو ان کی تقلید کرنی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف ڈی اے کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور اسے مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے پوری ٹیم یکسوئی سے کام کر رہی ہے ، جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوں گے ۔ ریٹائرڈ افسر ادارے کے لیے پہلے سے زیادہ قابلِ احترام ہیں اور ایف ڈی اے کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔