مختلف واقعات میں2 شادی شدہ خواتین اغوا
گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)دو مختلف واقعات میں دو شادی شدہ خواتین کو اغوا کرلیا گیا۔ چک نمبر 243 گ ب کے اﷲ دتہ نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقد مہ درج کروایا ہے کہ۔۔۔
اسکی شادی شدہ بیٹی نسیم بی بی گھر پر موجود تھی کہ نا معلو م افراد نے اسکو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا اور فرار ہو گئے علا وہ ازیں چک نمبر 334 ج ب کے امانت علی نے تھا نہ نوا ں لاہور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی اہلیہ غلا م بی بی گھر پر موجود تھی کہ عنصر وغیرہ چار افراد آ گئے اور اسکو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار ہو گئے۔