ستیانہ:حجام کی دکان میں ڈکیتی کی واردات

ستیانہ:حجام کی دکان  میں ڈکیتی کی واردات

ستیانہ(نمائندہ دنیا)تھانہ ستیانہ کی حدود میں اڈا ستیانہ پر حجام کی دکان میں مبینہ ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔

سمیع اللہ ولد وارث، ساکن 39 گ ب نے پولیس کو اطلاع دی کہ دو نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اس کی دکان میں داخل ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر نقدی 13 ہزار روپے اور ایک موبائل فون، جس کی مالیت تقریباً 30 ہزار روپے بتائی گئی ہے ، چھین لیا اور فرار ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں