گڑھ مہاراجہ:اے سی احمدپور سیال کا رورل ہیلتھ سنٹر کادورہ
فارمیسی میں موجود ادویات کے سٹاک،ڈاکٹرز و دیگر عملے کی حاضری بھی چیک کی
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال طارق محمود گل نے رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے فارمیسی میں موجود ادویات کے سٹاک اور ڈاکٹرز و دیگر ہسپتال عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال عملے کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔