چنیوٹ :نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )واسا چنیوٹ نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے اور قیام کے پہلے ہی دن ستھرا پنجاب اور میونسپل کمیٹی کی ٹیموں کے ہمراہ غفور آباد میں نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات شروع کر دئیے۔
واسا نے مشینری کے ذریعے غفور آباد سمیت دیگر علاقوں کی گلیوں میں جمع پانی کلیئر کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل نے بتایا کہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت ضلع چنیوٹ کیلئے 6 ارب روپے کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے ۔