ویمن یونیورسٹی میں پنجابی زبان و ادب کا لازمی کورس متعارف

 ویمن یونیورسٹی میں پنجابی زبان و ادب کا لازمی کورس متعارف

وی سی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے 2کریڈٹ آورز پر مشتمل کو رس کی منظوری دی

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)پنجابی زبان کی ترویج و فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پنجابی زبان و ادب کا لازمی کورس متعارف کروا دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے دو کریڈٹ آورز پر مشتمل لازمی کورس \"پنجابی زبان تے ادب\" کی منظوری دے دی ہے ۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یہ کورس فیکلٹیز آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز اور مینجمنٹ سائنسز کے انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے لازمی ہوگا۔

ترجمان یونیورسٹی ڈاکٹر عمارہ جاوید نے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کی جانب سے یہ اقدام مقامی زبانوں کے تحفظ اور طالبات کو اپنی ثقافتی جڑوں سے جوڑے رکھنے کے لیے ایک اہم اور نمایاں کاوش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجابی زبان و ادب کے فروغ سے نہ صرف ثقافتی شعور اجاگر ہوگا بلکہ نئی نسل میں اپنی زبان اور ورثے سے وابستگی بھی مضبوط ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں