ہائی ویز پر ٹریفک قوانین پر زیرو ٹالرنس یقینی بنائی جائے ، آر پی او

ہائی ویز پر ٹریفک قوانین پر زیرو ٹالرنس یقینی بنائی جائے ، آر پی او

سہیل اختر سکھیرا کا پنجاب ہائی وے پٹرولنگ آفس ریجن فیصل آباد کا دورہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ آفس ریجن فیصل آباد کا دورہ کیا۔ پٹرولنگ آفس پہنچنے پر ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔آر پی او نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ بعدازاں ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے پٹرولنگ پولیس کے افسروں و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا بروقت ریسپانس، مؤثر گشت اور پیشہ ورانہ رویہ جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہائی ویز اور اہم شاہراہوں پر مؤثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ حادثات سے بچاؤ کے لیے ہیوی ٹریفک پر فوگ لائٹس، بیک لائٹس اور وارننگ لائٹس کے استعمال کو لازمی بنایا جائے ۔ آر پی او نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور شہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے پر بھی زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں