ڈی سی جھنگ نے اٹھارہ ہزاری میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا

ڈی سی جھنگ نے اٹھارہ ہزاری میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا

ڈاکٹرز کی حاضری، ادویات کی دستیابی ، طبی سہولیات کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو معیاری خدمات کی فراہمی کے عزم کے تحت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ضلعی محکموں کے سربراہان اور تحصیل ہیڈز کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل، ستھرا پنجاب مہم، اور سیوریج مسائل کے حل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسکولوں میں تزئین و آرائش، تدریسی سرگرمیوں کی بہتری، اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور طبی سہولیات کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس کے علاوہ، بیوٹیفکیشن سکیموں پر کام کی نگرانی اور ریڑھی بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے معیار اور ادویات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں