چیک چوری کرکے جھوٹی کارروائی کروانے والے پر مقدمہ

 چیک چوری کرکے جھوٹی کارروائی کروانے والے پر مقدمہ

ملزم نے ہمنہ خالد نامی خاتون کا چیک چوری کیا ، ہراساں اور پریشان کیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کا چیک چوری کرکے اس کے خلاف جھوٹی کارروائی کروانے والا ملزم مقدمے کی لپیٹ میں آگیا۔تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ہمنہ خالد نامی خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کا چیک چوری کرکے اس کے خلاف جھوٹی کارروائی کرواتے ہوئے اسے ہراساں اور پریشان کیا۔ جس پر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کرنے کے بعد ملزم کو جھوٹا پا کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں