خواتین کے مسائل تھانہ کی سطح پر بروقت حل کیے جائیں، ایس ایس پی آپریشنز
راولپنڈی ( خبر نگار)ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا، ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ خواتین کے مسائل تھانہ کی سطح پر بروقت حل کیے جائیں۔۔۔
خواتین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،لیڈیز پولیس میں موجود ڈرائیونگ، کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی کی مہارت رکھنے والی خواتین افسران کو مزید بااختیار بنا کر فیلڈ، مانیٹرنگ اور سروس ڈیلوری میں مؤثر کردار دیا جائے گا، سپیشل ڈیوٹیز پر تمام لیڈیز افسران بروقت حاضری کو یقینی بنائیں ۔