تتلے عالی :ڈکیتی چوری کی وار داتوں میں شہری مال وزر سے محروم
تتلے عالی(نامہ نگار )ڈکیتی چوری کی وار داتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہو گئے ۔
بوپڑا کلاں کے قریب بغیر نمبر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے بھاکرانوالی کے احسان اﷲ سے ایک لاکھ روپے ،موبائل فون اور20ہزار روپے چھین لئے ،تتلے عالی میں اے ٹی ایم توڑ کر 3 لاکھ روپے چوری ہو گئے ،مجو چک میں شفیق کی موٹر سائیکل بی ڈی وائی8621گھر کے باہر سے چوری ہو گئی،کوٹلی ملیاں میں جاوید کے رقبہ سے پیٹرانجن اور پنکھا چوری ہوگیا، تتلے عالی میں نعمان کی پٹرول ایجنسی سے 150 لٹر ڈیزل،یوپی سی بیٹری چوری ہو گئی۔