شدید دھند، لاہور سے روانہ ٹرینوں کے اوقات تبدیل
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) شدید دھند کے باعث لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی متعدد مسافر ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختلف ٹرینیں مقررہ وقت سے کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔ قراقرم ایکسپریس کراچی کے لیے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 3 گھنٹے تاخیر سے شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔ کراچی ایکسپریس شام 6 بجے کے بجائے 6 گھنٹے 45 منٹ تاخیر سے رات 12 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ کی جائے گی۔