گورنر سلیم حیدر کا اٹک کا دورہ
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی اٹک کی تحصیل جنڈ آمد۔ گورنر نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں ٹی ٹی کیئر گلوبل فاؤنڈیشن تنظیم کے تعاون سے طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ اگلے دو سالوں میں پورے ڈسٹرکٹ اٹک کے تمام سکولوں میں نویں سے بارہویں جماعت کے طالب علموں میں ٹی ٹی کیئر گلوبل فاونڈیشن کے تعاون سے لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔