سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی لیگی کارکنوں کے گھروں پرآمد، فاتحہ خوانی
لاہور (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے د ورکرز کے گھروں پر آمد و فاتحہ خوانی۔
لیگی ورکر حشمت خان کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی۔ بعد ازاں مسلم لیگ ن کے کارکن میاں وسیم کے صاحبزادے کی وفات اور ورکر جاوید گجر کی ہمشیرہ کی رحلت پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کے لئے ان کے گھروں پر آمد۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اس کا اصل سرمایہ ہیں۔