ایوان اقبال : ختم بخاری شریف پر روح تصوف کانفرنس

ایوان اقبال : ختم بخاری شریف پر روح تصوف کانفرنس

لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم اور جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام کے سالانہ جلسہ دستارِ فضیلت اور 18 ویں سالانہ ختم بخاری شریف کے موقع پر ایوان اقبال ایجرٹن روڈ لاہور میں عظیم الشان روح تصوف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

 اشرف آصف جلالی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف ایک ایمانی قوت ہے جو بندے کو شریعت کا پابند بناتی ہے۔ کانفرنس سے پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی، مفتی ارشاد احمد جلالی، مفتی محمد زاہد نعمانی جلالی، علامہ رضاء المصطفی رازی جلالی، مولانا محمد صدیق مصحفی، علامہ محمد فرمان علی حیدری جلالی، مولانا محمد عبد السمیع جلالی، مفتی محمد شاہد عمران جلالی و دیگر نے خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں