2من ملاوٹی دودھ، 117لٹر مضر صحت کوکنگ آئل تلف
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 661 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج اور60 پوائنٹس و یونٹس کو6 لاکھ 78ہزار کے جرمانے عائد، 31 اشیا کے سیمپلز لئے گئے ،
2من ملاوٹی دودھ، 117لٹر رینسڈ آئل اور بڑی مقدار میں ممنوعہ و ایکسپائرڈ اجزا تلف کرد ئیے ۔ کارروائیاں دھلے ، قلعہ دیدار سنگھ، نندی پور فیروزوالا ماڈل ٹاؤن سمیت ضلع بھر میں کی گئیں، سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے میس، تنور، سٹور روم، آر او پلانٹ اور آٹا چکی یونٹس کا بھی معائنہ کیا گیا، جیل حکام کو صفائی اور اشیا کا معیار بہتر سے بہترین بنانے کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا، فوڈ پوائنٹس پر رینسڈ آئل سے فرائنگ اور ایکسپائرڈ اشیا زیر استعمال رہی، فوڈ ورکرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے ۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے افسر وں اور فوڈ سیفٹی ٹیمیں 24/7فیلڈ میں متحرک ہیں، فوڈ فراڈ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔