میں نہ مانوں کی رٹ چھوڑ کرمذاکرات کرنا ہونگے ،اشرف بھٹی
جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا ،معاشی ترقی نہیں ہوگی ،صدر انجمن تاجران
اسلام آباد (اے پی پی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام ملک کیلئے سودمند نہیں ، ایک سیاسی جماعت کو میں نہ مانوں کی رٹ چھوڑ کر مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے ۔ ایک بیان میں حکومت سے بھی اپیل کی کہ مذاکرات کی پیشکش سے آگے بڑھ کر مزید پیشرفت کی جائے ۔ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہے ایسے حالات میں پہلے سے بڑھ کر اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا اس وقت تک معاشی ترقی اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کے فروغ کے اہداف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔