میپکو کا کریک ڈاؤن 65نادہندگان کے کنکشن منقطع
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)، رینجرز اور پولیس فورسز نے مبارک پور احمد پور شرقیہ،چوک سرور شہید کوٹ ادو،سیٹلائٹ ٹائون چشتیاں،جناح رحیم یار خان میں ایک کروڑ34لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر۔۔۔
65نادہندگان کی بجلی منقطع کرکے میٹرز، انورٹرز، ٹرانسفارمرز، سولر پلیٹیں اور تاریں اُتارلیں ۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں مبارک پور سب ڈویژن احمد پور شرقیہ میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔