سیلانی ویلفیئر کے تحت اے آئی کوڈنگ نائٹ کا اہتمام
کراچی (این این آئی) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام زیتون اشرف آئی ٹی پارک میں اے آئی کوڈنگ نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔
کوڈنگ نائٹ ہیکا تھون ٹیسٹ رات بھر سحری تک جاری رہا۔ٹیسٹ میں آئی ٹی کے مختلف کورسز مکمل کرنے والے طلبہ شریک ہوئے ۔ کوڈنگ نائٹ میں شریک طلبہ کی تعداد 700 سے زائد تھی جنہوں نے اپنے اپنے پروجیکٹ مکمل کیے ۔اس موقع پر حکومت سندھ کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی زوہیب خان نے طلبہ کے جذبے کو سراہا۔سیلانی ایجوکیشن بورڈ کے سربراہ افضل چامڑیہ اور سی او او محمد غزال بھی رات بھر طلبہ کے ساتھ موجود رہے ۔