چنیوٹ:منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنیکی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا ترقیاتی سکیموں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹائم فریم کے مطابق ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کریں اور کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ کر کے رپورٹ پیش کریں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایکسین ہائی ویز، بلڈنگ، سی اوز میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔