بلا تعطل بجلی کی فراہمی ،لائن لاسز میں کمی لانے کیلئے ہدایات

بلا تعطل بجلی کی فراہمی ،لائن لاسز میں کمی لانے کیلئے ہدایات

ریکوری،سروس بہتر بنائیں، بجلی چورو ں کیخلاف کارروائی کریں، سی ای او

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ افسران باہمی ہم آہنگی، پیشہ ورانہ دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ میپکو کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور صارفین کو معیاری اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی ہو۔ انہوں نے لائن لاسز میں کمی کیلئے تمام دستیاب تکنیکی اور انتظامی وسائل بروئے کار لانے ، جبکہ زیادہ لاسز والے علاقوں میں ہدفی بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو بہاولپور سرکل کے دورے کے دوران افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سی ای او میپکو نے کہا کہ ریکوری میں بہتری کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور فیلڈ میں مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ سرکاری و نجی نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے موسم گرما میں بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کیلئے 11کے وی فیڈرز کی ایریا پلاننگ اور بائفرکیشن کے منصوبے تیار کر کے منظوری کے بعد فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں