جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے ،آئی جی
تمام ایس ایچ اوز شہریوں کی سہولت کیلئے ہمہ وقت میسر رہیں،علی ناصررضوی
اسلام آباد (این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصررضوی نے ایس ایچ اوز کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا، اس موقع پر انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے ہمہ وقت میسر رہیں، شکایت کنندہ تھانے آئیں تو آپکا انکے ساتھ رویہ مثالی ہونا چاہیے ،تمام افسران اپنے تھانہ جات کی حدود میں خود پٹرولنگ کریں، مارکیٹوں اورمساجد کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے ، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران پولیس سٹیشن کے انتظامی امور کو پیشہ وارانہ انداز میں ادا کریں،جبکہ ہنگامی صورتحال میں پولیس ریسپانس کو فوری اور موثر بنایا جائے ۔