نا درا کے اعتراضات ، شناختی کارڈ اور ب فارم کا حصول مشکل

نا درا کے اعتراضات ، شناختی کارڈ اور ب فارم کا حصول مشکل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ نادرامیگا سنٹر کی سخت پالیسیوں کے با عث شناختی کارڈ اور ب فارم کے اجرا وتجدید کیلئے شہری چکراگئے ،

نادرا کی نت نئی پالیسیوں اور اعتراضات کے باعث مردوخواتین اور بچے روزانہ چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے ، شناختی کارڈ اور ب فارم کیلئے پیدائش پرچی پر والدین کے شناختی کارڈ اورنام کا اندراج لازمی قرار جبکہ ب فارم کیلئے بچوں کی موجودگی اور تصویر لازمی قرار دی گئی، روزانہ ہزاروں مردوخواتین اور بچے نادرا دفتر کے چکر کاٹنے لگے ، نادرا میگاسنٹر 24 گھنٹے فعال رہتا جہاں ایک ہزارسے زائد ٹوکن جاری ہوتے ہیں جبکہ شناختی کارڈ اور ب فارم کی فیسیں بھی آن لائن جمع کی جانے لگی ہیں ، شہری طویل انتظار کے بعددرخواستیں اور ڈیٹااندراج کر اتے لیکن معمولی اعتراضات لگاکر درخواستیں مسترد کردی جاتی ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ اور ب فارم کا حصول مشکل ترین بنادیا گیا، بچوں اور والدین کی موجودگی لازمی قرار دینے سے مشکلات ہیں۔نادرا افسر وں کا کہناہے کہ یونین کونسل ریکارڈکو نادراسے منسلک کیاگیاہے یونین کونسل کے آن لائن ریکارڈمیں غلطیوں کی وجہ سے شہریوں کو چکر لگانا پڑتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں