جھنگ:غیر قانونی ایڈورٹائزمنٹ بل بورڈز کیخلاف کارروائی

جھنگ:غیر قانونی ایڈورٹائزمنٹ بل بورڈز کیخلاف کارروائی

اشتہاری ادارے قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے این او سی حاصل کریں :چیف آفیسر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ نے ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے ایڈورٹائزمنٹ بل بورڈز کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ مختلف علاقوں میں بغیر این او سی اور سرکاری فیس کے لگائے گئے بل بورڈز کو ہٹایا جا رہا ہے ۔چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کسی بھی قسم کے اشتہاری بورڈ کی تنصیب کے لیے پیشگی این او سی اور مقررہ فیس کی ادائیگی لازم ہے۔

خلاف ورزی کی صورت میں بل بورڈ ہٹا دئیے جائیں گے اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی بل بورڈز نہ صرف شہری حسن کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ٹریفک کے مسائل اور حادثات کا سبب بھی بنتے ہیں، اس لیے یہ اقدام عوامی مفاد میں اٹھایا جا رہا ہے ۔ چیف آفیسر نے تاجر برادری اور اشتہاری اداروں سے اپیل کی کہ وہ قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے این او سی حاصل کریں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں