وکلا کے حقوق اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح:عمر فاروق باجوہ

وکلا کے حقوق اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح:عمر فاروق باجوہ

بار اور بنچ کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں کردار ادا کرینگے :جنرل سیکرٹری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب جنرل سیکرٹری چودھری عمر فاروق باجوہ ایڈووکیٹ نے اپنی کامیابی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ، وہ توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وکلا برادری کے پیشہ ورانہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی اور وکلا کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔

عمر فاروق باجوہ نے جنرل سیکرٹری کے منصب کو بڑی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بار اور بنچ کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور ادارے کی مضبوطی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ کو ایک فعال، مضبوط اور باوقار ادارہ بنانے کے لیے دن رات محنت کی جائے گی، جبکہ وکلاء کالونی کی تکمیل اور نئے وکلاء کے لیے چیمبرز کے قیام کو بھی اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں