ضلع جھنگ کے آئمہ کو 25ہزار فی کس پے آرڈرزتقسیم

 ضلع جھنگ کے آئمہ کو 25ہزار فی کس پے آرڈرزتقسیم

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کونسل ہال میں اعزازیہ کارڈز تقسیم کی خصوصی تقریب کا انعقاد ۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر،سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی اسلم بھروانہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیخ یعقوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمود اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے ہمراہ ضلع جھنگ کے آئمہ کرام کو25ہزار فی کس پے آرڈرز پیش کئے ۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسرو ں کا اجلاس بھی ہوا۔ جاری منصوبوں ، مجسٹریٹس کی کارکردگی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب و پیرا فورس کو صفائی و تجاوزات خاتمے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں ایڈیشنل ڈی سی جنرل عامر محمودنے یوسی سطح پر تعینات مانیٹرنگ افسروں سے میٹنگ میں صفائی، تجاوزات اور سیوریج مسائل پرفیڈ بیک لیا اور کہاصفائی آپریشن، تجاوزات خاتمے کا مشن جاری رکھا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں