روہڑی میں 49کلو چرس سمیت 4ملزمان گرفتار

روہڑی میں 49کلو چرس سمیت 4ملزمان گرفتار

ٹول پلازا کے قریب گاڑی سے 25، کندھرا کے مقام پر 24کلو برآمد ہوئیمقدمات درج، منشیات اسمگلرز کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ، پولیس

روہڑی(نمائندہ دنیا)روہڑی میں 49 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس ٹیم نے روہڑی سرکل میں دو الگ الگ مؤثر کارروائیاں کیں، ٹول پلازا کے قریب ایک پرنس پرل کار نمبر بی وائی آر 805 کو روکا، گاڑی کی جامع تلاشی لینے پر اس میں چھپائی گئی 25 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران ملزم اسلام خان ولد محمد عثمان ذات دیپال ساکن سبی(بلوچستان) کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ دوسری کارروائی میں ابڑا پل لنک روڈ کندھرا کے مقام پر چیکنگ کے دوران آلٹو کار نمبر بی ایس بی 978 سے تلاشی کے دوران 24 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی، اس کارروائی میں تین ملزمان اویس احمد ولد غلام مصطفیٰ (ساکن ٹھل) وسیم احمد ولد سلیمان (ساکن تنگوانی، ضلع کشمور) اور محمد اطہر ولد سکندر علی (ساکن ٹھل) کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے ، ایکسائز اینڈ نارکوٹکس حکام کے مطابق وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ کی ہدایات پر منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں