کیسز کی تفتیش میرٹ اور قانون کے مطابق مکمل کی جائے ،آئی جی

کیسز کی تفتیش میرٹ اور قانون کے مطابق مکمل کی جائے ،آئی جی

شواہد کی بروقت ، مؤثر تکمیل، قانونی نکات پر مکمل توجہ،پراسیکیوشن کو مضبوط بنایا جائے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوئے ، تفتیشی نظام، قانونی امور، سکیورٹی انتظامات اور عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی نے تفتیشی نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ تمام کیسز کی تفتیش میرٹ اور قانون کے عین مطابق مکمل کی جائے تاکہ انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ شواہد کی بروقت اور مؤثر تکمیل، قانونی نکات پر مکمل توجہ اور کیس پراسیکیوشن کو مضبوط بنانا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ اجلاس میں تفتیشی اور لیگل ونگ کے درمیان مؤثر رابطہ اور قریبی کوآرڈینیشن کو ناگزیر قرار دیا گیا تاکہ عدالتی کارروائی کے دوران کسی قسم کی قانونی کمزوری پیدا نہ ہو۔اجلاس کے دوران عوامی شکایات کے بروقت اور مؤثر ازالے کو پولیس کی کارکردگی کا اہم پیمانہ قرار دیتے ہوئے اس ضمن میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں