ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس،ترقیاتی سکیموں کا جائزہ
اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر نے کی ، کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
خوشاب (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ آر ایچ سی کھبیکی، نیو پولیس اسٹیشن مٹھہ ٹوانہ اور 13 بی ایچ یوز کا کام مکمل ہو چکا ہے ، جبکہ مائنز سب ریسکیو سیفٹی اسٹیشن اور سب سکیل مائننگ آفس میں کام جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔