واسا ہیڈآفس سولر پر منتقلی، لاگت کا تخمینہ لگانے کی ہدایت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واسا فیصل آباد کے ہیڈآفس کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے لاگت کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی جبکہ۔۔۔
یہ بھی واضح کیا ہے کہ آئندہ مون سون سیزن سے قبل نیا کنٹرول روم قائم کرکے آپریشنل ہونا چاہئے تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا بجلی بلز کی ادائیگی سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں ہیڈآفس کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیکر سولر انسٹالیشن کے حوالے سے مجوزہ لاگت کا تخمینہ لگایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا ہیڈ آفس کے بعد دیگر دفاتر اور عمارتوں کو بھی سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا تاکہ فیسکو کے بھاری بلز سے نجات مل سکے ۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ جائیکا پراجیکٹ جھال خانوانہ سمیت دیگر کو بھی سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے جس پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا جبکہ شہریوں کی شکایات اندراج اور مختصر وقت میں انکے حل کیلئے نیا کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جس کیلئے پیپر ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے ۔