محکمہ ہیلتھ وپاپولیشن کے تحت ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ

محکمہ ہیلتھ وپاپولیشن کے تحت ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر،نیوز رپورٹر )محکمہ ہیلتھ وپاپولیشن کے زیراہتمام ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ کا انعقاد کیا گیا۔

نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم پنجاب کونسل آف آرٹس میں منعقدہ پروگرام میں ڈائریکٹر پی ایم ای باری نوید،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میڈم نائلہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر طیبہ اعظم نے فیملی پلاننگ میلہ کا افتتاح اور سٹال کا دورہ کیا۔اس دوران صحت مند بچوں اورکھانا پکانے کا مقابلہ بھی ہوا۔بچوں کیلئے میجک شو کے ساتھ لوک فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔محکمہ ہیلتھ وپاپولیشن کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا اور مقابلے جیتنے والی خواتین اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں