ڈپٹی کمشنر مری کا ساملی جنرل ہسپتال کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا
مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس کا گزشتہ روز عملے کے ہمراہ ساملی جنرل ہسپتال کا دورہ، ہسپتال میں نظم و ضبط، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔۔۔
مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا، انہوں نے ہسپتال کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات، عملے کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر کا بھی جائزہ لیا ۔،ادویات کے سٹور کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی اور ایکسپائری تاریخوں کی جانچ پڑتال کی ۔، مریضوں کے لیے قائم انتظار گاہ اور دیگر سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ،انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی، نظم و ضبط اور مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کو مزید بہتر بنایا جائے کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔