علی پورچٹھہ:شہریوں کی جانب سے تھیلے سیمیا کے مریض بچوں کیلئے خون کا عطیہ
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )چٹھہ گلوبل فیملی کے پلیٹ فارم کے تحت انسانیت کی خدمت کا ایک اور قابلِ تحسین اقدام، بلڈ ڈونیشن کیمپ سے جمع ہونے والے خون کے بیگز سندس فاؤنڈیشن حافظ آباد کے ڈسٹرکٹ انچارج کی سربراہی میں باقاعدہ وصول کر لئے گئے ۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ میں چٹھہ گلوبل فیملی کے پلیٹ فارم کے متحرک ممبر اور عہدیدار وں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا جسے تھیلے سیمیا اور دیگر جان لیوا امراض میں مبتلا مریضوں کی زندگی بچانے کیلئے سندس فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا۔