حافظ آباد:مصروف شاہراہ پر ٹرانسفارمرٹرالی کے باعث حادثات

حافظ آباد:مصروف شاہراہ پر ٹرانسفارمرٹرالی کے باعث حادثات

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )شہر میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سے ملحقہ چوک میں گیپکو سب ڈویژن نمبر2کی جانب سے ایمرجنسی ٹرانسفارمر کی رکھی ٹرالی حادثات کا باعث بننے لگی۔

 مذکورہ ایمرجنسی ٹرالی کو رکھے 7ماہ ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک پولز پر بجلی کا ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے شہریوں کے ساتھ ساتھ کالج میں آنے والی طالبات حادثات کا شکار ہونے لگی ہیں۔قریباً 7ماہ قبل گیپکو سب ڈویژن نمبر 2حافظ آباد نے گرلز ڈگری کالج کے قریب پولز پر نصب ٹرانسفارمر خراب ہونے پر ایمرجنسی ٹرانسفارمر ٹرالی رکھواکر بجلی کو چالو کیا تھا لیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ان پولز پر آج تک دوبارہ بجلی کا ٹرانسفارمر نصب نہ کیا جاسکا ، چوک میں ٹرالی کی موجودگی سے حادثات اور ناخوشگوار واقعات معمول بن چکے ہیں۔ شہریوں نے گیپکو چیف اور ایس ای گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی ٹرانسفارمر ٹرالی کو یہاں سے ہٹا کر فوری طور پر پولز پر نیا ٹرانسفارمر نصب کر ایا جائے تاکہ حادثات سے بچاجاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں