طسٹی اور صدر تحصیل کے دفاتر میں صفائی نہ ہونے پر ڈی سی کا اظہار برہمی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے تحصیل آفس سٹی اور تحصیل صدر گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے مختلف دفاتر اور برانچوں میں افسر وں و عملہ کی حاضری چیک کی جبکہ صفائی ستھرائی اور لان کی دیکھ بھال کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ صفائی کی ناقص صورتحال پر ڈپٹی کمشنر نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے فوری بہتری کیلئے متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کیں۔