حافظ آباد:نو منتخب صدر و سیکرٹری بار کی جانب سے وکلا کے اعزاز میں تقریب

حافظ آباد:نو منتخب صدر و سیکرٹری بار کی  جانب سے وکلا کے اعزاز میں تقریب

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد کے نو منتخب صدر مبشر عزیز گجر اور جنرل سیکرٹری عمر بلال تارڑ کی جانب سے وکلا برادری کے اعتماد اور بھرپور حمایت پر اظہارِ تشکر کیلئے پروقار تقریب منعقد کی گئی

،ڈسٹرکٹ بار روم کے ہال میں منعقد ہ تقریب میں سینئر وکلا ، سابق عہدیداروں اور بار ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نو منتخب صدر مبشر عزیز گجر نے کہا کہ وہ بار کے تمام ممبران کے اعتماد پر پورا اُترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ جنرل سیکرٹری عمر بلال تارڑ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وکلا کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ ماحول کی بہتری اور نوجوان وکلا کی رہنمائی کیلئے عملی اور مؤثر اقدامات کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں