اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر بھاگٹانوالہ کا دورہ سہولیات، صفائی کا تفصیلی جائزہ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر بھاگٹانوالہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سروس ڈیلیوری کے معیار، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے سائلین سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور ریکارڈ کی بروقت فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے سروس سنٹر انچارج کو ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوامی سہولت کو ہر صورت اولین ترجیح دی جائے ۔