ریفرنڈم:حافظ نعیم ہفتے کوگھنٹہ گھر کیمپ کادورہ کرینگے

 ریفرنڈم:حافظ نعیم ہفتے کوگھنٹہ گھر کیمپ کادورہ کرینگے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی نے پنجاب بلدیاتی ایکٹ کیخلاف مزاحمتی تحریک کے دوسرے مرحلہ میں 15جنوری کو ملک گیرریفرنڈم کروانے کااعلان کردیا۔

حافظ نعیم الرحمن 17 جنوری کوگھنٹہ گھرچوک میں مرکزی کیمپ کادورہ کرینگے ۔15جنوری سے چوک گھنٹہ گھرمیں کیمپ لگایا جائیگا جہاں کارکنان شہریوں، تاجروں اور معاشرے کے تمام طبقات سے ووٹ کاسٹ کروائیں گے ۔ 16جنوری کو شہربھرکی مرکزی مساجد کے سامنے کیمپ لگائے جائینگے جبکہ اگلے دو دن ضلع بھرکی مارکیٹوں،رہائشی علاقوں میں موبائل کیمپس کے ذریعے عوام سے ووٹ سے رائے لی جائیگی ۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں پریس کانفرنس میں کہاپنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے۔ بلدیاتی ایکٹ میں فوری ترمیم کی جائے ، میئر اور چیئرمینزکے انتخابات کو بحال رکھا جائے ، ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہو۔ بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ دے کر صوبہ بھر میں بااختیار، شفاف اور فعال مقامی حکومتوں کا قیام یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں