جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ گلبرگ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبدالرؤف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی بیٹی کو اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے سے گھر کا سودا سلف لینے کیلئے جانے والی لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ ریاض نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکی 11 سالہ بھتیجی سعدیہ گھر کا سودا سلف لینے کیلئے محلے میں ہی قائم دکان پر گئی جسے راستے سے ہی ملزم نے اغواکر کے نامعلوم پر منتقل کر دیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغوی لڑکیوں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں