رمضان بازار میں شہریوں کو رعایتی نرخوں پر اشیا دستیاب
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی نگرانی میں رمضان سہولت بازار میں شہریوں کو آٹا،
چینی، چکن اور دیگر اشیائے ضروریہ معیاری اور رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے ، چینی 140 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ۔ بازار میں عوامی سہولت کے لیے سٹاف حاضر ہے اور اشیاء کے معیار، وزن اور قیمت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔