چنیوٹ:کرائم فری پنجاب کے تحت کارروائیاں ،8 ملزم گرفتار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن \"کرائم فری پنجاب\" کے تحت ضلع چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 ملز موں کو گرفتار کیا گیا۔1 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہونے پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، گیس ری فلنگ، تیز رفتاری اور ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر سات دیگر ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 793 مشکوک افراد اور 734 مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 350 سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 6 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اور شہری کسی بھی جرائم پیشہ عنصر کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس سٹیشن یا 15 پر دے سکتے ہیں۔