ٹو بہ :سٹاک ہولڈرز کی منافع خوری، چھوٹے دکاندار پریشان
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ رمضان میں سٹاک ہولڈرز کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
بڑے تاجروں نے کروڑوں روپے کی اشیائے خوردونوش ذخیرہ کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے چھوٹے دکاندار مہنگی اشیاء خرید کر سستی فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔