خاتون کو گن پوائنٹ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

خاتون کو گن پوائنٹ پر  سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو گن پوائنٹ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علوی پارک کی رہائشی رضیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اسے قابو کر لیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا گیا۔ بعد ازاں ملز م اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں