رکشے میں سفر کرنیوالا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں علی نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔