نوسر بازوں نے پولیس ملازمین ظاہر کرکے شہری کو لوٹ لیا
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں صدیق سے نقدی موبائل فون ہتھیاکر فرار ریل بازار کے علاقے میں ظفر اقبال سے بھی نوسرباز نقدی، موبائل لے اڑے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری کو لوٹ لیا۔ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں صدیق نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ ریلبازار کے علاقے میں بھی شہری کو نوسربازوں نے لوٹ لیا۔ ظفر اقبال نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اسے روک لیا اور باتوں میں الجھاتے ہوئے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کیا اور اس سے نقدی، موبائل فون ہتھیانے کے بعد دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔